ہماچل پردیش کے Kinnaur ضلعے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے کل کے واقعے میںمرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ضلعے کے Neugalseri 

ہماچل پردیش کے Kinnaur ضلعے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے کل کے واقعے میںمرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ضلعے کے Neugalseri علاقے میں کل بڑے پیمانے پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنےکا واقعہ پیش آیا تھا۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے ہوئے لوگوں اورلاپتہ افراد کی تلاش کیلئے جنگی پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کاروائی جاری ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے بچاؤ اور امدادیکام کی نگرانی کے لیے آج Kinnaur ضلعے میں Neugalseri علاقے کا دورہ کیا۔ بعد میں وزیراعلیٰ کمیونٹی ہیلتھسینٹر بھاؤ نگر بھی گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشاتکا اظہار کیا۔

جے رام ٹھاکر نے کہا کہ ریاستی سرکار اِس المناک واقعے میںہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار-چار لاکھ روپے فراہم کرے گی جبکہ شدید طور پر زخمیہونے والوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ محکمہبھی مرنے والے بس مسافروں کے لواحقین کو ایک – ایک لاکھ روپے فراہم کرے گا۔ جناب جےرام ٹھاکر نے کہا کہ ریاستی سرکار زخمیوں کو مفت علاج مہیا کرائے گی۔

انہوں نے بچاؤ اور امدادی کارروائی میں NDRF، ITBP، CISF، ریاستی پولیس اہلکاروںاور مقامی لوگوں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار ایک طویل مدتی حلکے طور پر علاقے کا ارضیاتی سروے بھی کرائے گی۔